دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج محمد بشیر ریٹائرہوگئے

دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج محمد بشیر ریٹائرہوگئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حاشر احسن)دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے،12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔

 جج محمد بشیر نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں، ان کے علاوہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سُنائی۔
جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے،سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔

یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی،جس کے بعد اب وہ ریٹائرڈ ہوگئے۔