ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے

پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں 30 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات چیلنج کردیئے۔

پی ٹی آئی ممبران نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ 30 اپریل کو این اے 22، 24 اور 31 پر انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے، جنرل الیکشن سے 120 دن سے پہلے انتخابات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر الیکشن کروانا ہوتا تو 120 دن کے اندر تاریخ دیتے، مستعفی اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی منظوری کے لئے ذاتی حیثیت میں نہیں سنا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ 30 اپریل کو انتخابات کا انعقاد کرانا آئین کے آرٹیکل 124 کی خلاف ورزی ہے، ضمنی انتخابات سے نا صرف پیسہ کا ضیاء ہو گا بلکہ آئین سے انحراف بھی ہوگا اور کئی آئینی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔