(سٹی 42) کورونا وائرس سے طلبا کو بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات کے بعد تعلیمی اداروں نے طلبا کا وقت ضائع ہونے سے بچانے کے لئے آن لائن ٹیچنگ شروع کردی ہے۔
یونی وررسٹی آف لاہور اور کامسیٹ یونی ورسٹی نے اپنے ٹیچنگ اسٹاف کو باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم بعض حلقوں نے اساتذہ کی یونی ورسٹیوں میں حاضری کو ان کے لئے خطرناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بعض یونی ورسٹیوں کے اسٹاف کی تعداد سیکڑوں میں ہیں اور جب وہ ایک جگہ اکٹھے ہونگے تو وہ کرونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس نے کل اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کو تین ہفتوں کے لئے بند کرنے کا مقصد طلبا اور اساتذہ کو اس موذی وائرس سے بچانا ہے.