ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومتی کمیٹی کی گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے کی سفارش

حکومتی کمیٹی کی گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے کی سفارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) لاہور ہائیکورٹ کے روکنے کے باوجود حکومتی کمیٹی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے کی سفارش کر دی۔

 دسمبر 2018ء میں گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کا حکم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہونیوالے کابینہ کے اجلاس میں دیا گیا تھا، تحریک انصاف نے حکومت میں آ کر گورنر ہاؤس لاہور، گورنر ہاؤس مری اور گورنر ہاؤس کراچی کے مخصوص حصے  عوام کے لیے کھولے تھےلیکن گورنر ہاؤس کی دیواروں کو گرانے کا کام شروع ہوا تو لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ محسن عباس کی درخواست انتظامیہ کو گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا تھا۔

لیکن اب ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس پرایک کمیٹی تشکیل دی اور اب لاہور ہائیکورٹ کے روکنے کے باوجود حکومتی کمیٹی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے کی سفارش کردی، حکومتی کمیٹی نے تمام ممبران کے متفقہ فیصلے کے بعد گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کی سفارش کی، گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا کر جنگلے لگانے پر بھی تمام ممبران متفق ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کی سفارشات پر حتمی منطوری کیبنٹ کمیٹی سے لی جائے گی اور گورنر ہاؤس کم پر جنگلے لگانے سے قبل سکیورٹی آڈٹ کی رپورٹ بھی کابینہ میں پیش ہوگی جبکہ دوسری جانب دسمبر 2018ء میں لاہور ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو گورنر ہاؤس کی دیواریں مسمار کرنے سے روکا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer