سٹی42: حکومت کوئی بھی ہو، شہر اور ملک کے حالات کچھ بھی ہوں، لہوریئے فروری کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر فیض کی سالگرہ منانا کبھی نہیں بھولتے۔ 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے پر لاہور کے الحمرا میں فیض فیسٹیول کا آغاز دھوم دھام سے ہوا۔ یہ فیسٹیول تین روز جاری رہے گا۔
الحمرا آرٹ سینٹر میں فیض فیسٹیول دوہزار پچیس کےپہلے روز گیلری میں نمائش ہوئی ہے۔ اس کے بعد گپ شپ سیشن اور مو سیقی ہوئی۔ ان تمام سرگرمیوں مین شہریوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔ سب سے نمایاں ہستی انڈیا سے خاص طور سے فیض فیسٹیول میں شرکت کے لئے آئی فنکار اور ہدایت کار نندیتا داس کی ہے جنہیں دیکھنے کے لئے بہت سے پاکستان فین خاص طور پر الحمرا پہنچے تھے۔
آفای شاعر فیض احمد فیض سے منسوب فیض فیسٹیول کے پہلے روز بھارتی اداکارہ نندیتا داس ۔ اتل تیواری ۔منزہ ہاشمی ۔سلیمہ ہاشمی ۔عدیل ہاشمی ۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل سید توقیر حیدر اور رضی احمد نمایاں شرکا مین تھے۔ عدیل ہاشمی نے تعارفی نوٹ ڈیلیور کیا۔ ہدایت کار اور اداکارہ نندیتا داس نے سٹی42 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لاہور آنا اور فیض فیسٹیول میں شرکت کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ فیض نے وہی کچھ اپنی شاعری میں لکھا جو کچھ ہم مانتے اور سوچتے ہیں۔ 
افتتاحی تقریب کے بعد گپ شپ سیشن ہوا جس کے بعد ڈاکومینٹری فلم دکھائی گئی ۔ہال ون میں آخری سیشن موسیقی کا ہوا جس میں گلوکار شفقت امانت علی خان نے فیض کی شاعری کو گایا۔
تین روزہ فیسٹیول میں پہلے روز شائقین کی دلچسپی دیدنی تھی نوجوانوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی ۔
لاہور آرٹس کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ الحمرا ادب فن و ثقافت کی ترویج کے لئے ایسے فیسٹیولز کو خوش آمدید کرے گا۔
کیپشن: فیض فیسٹیول کا آج دوسرا دن ہو گا، کل بھی فیسٹیول مین آفاقی شاعر فیض کی ہشت پہلوشخصیت اور فن کے اسرار کو اجاگر کرنے کے لئے کئی سرگرمیاں ہوں گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App