آصف علی زرداری پھر سیاست کے بادشاہ ثابت ہوگئے

آصف علی زرداری پھر سیاست کے بادشاہ ثابت ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاست کا بادشاہ کہا جاتا ہے انہوں نے ایک بار پھر سیاست کے بادشاہ ہونے کا ثبوت دیدیا، آصف علی زرداری نے تحریکِ عدم اعتماد پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو منالیا۔

لانگ مارچ کے معاملے پر میاں نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سابق صدر نے ان ہاؤس تبدیلی کے لیے لیگی قائد کو قائل کرلیا، (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی کی ان ہاؤس تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کاعندیہ دیدیا، سابق وزیراعظم نے شرط رکھی کہ یوسف رضا گیلانی جیت گئے تو تحریکِ عدم اعتماد میں ساتھ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو گرانے کی ہر آپشن استعمال کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا، پی ڈی ایم ان ہاؤس تبدیلی کیلئے استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کرے گی، سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کی قیادت ان آپشنز پر غور کیلئے سر جوڑے گی۔

پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے قبل ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن استعمال کرے گی اگر پیپلز پارٹی ان ہاؤس تبدیلی کے لیے نمبر گیم پوری کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کرے گی جبکہ تینوں رہنماؤں نے حکومت پر مسلسل مزید دباؤ بڑھانے کے لیے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی کی صورت میں پیپلز پارٹی کی استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی، لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا

Sughra Afzal

Content Writer