قومی سابق ٹیسٹ کرکٹر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

قومی سابق ٹیسٹ کرکٹر کورونا کے باعث انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)عالمگیر وبائی مرض کورونا کی دوسری لہر نے دنیا بھر میں تباہی مچارکھی ہے، زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ لوگ اس کی بھنیٹ چڑھ چکے ہیں، دنیا سے کئی نامور شخصیات ابدی نیند سو چکی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہدمحمود بھی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، دنیا بھر میں 15 لاکھ سے زائدافراد کی موت ہوچکی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری وساری ہے، پاکستان کرکٹر ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد محمود بھی جان کی بازی ہار گئے، کورونا رپورٹ پوزیٹو آنے پر زیر علاج تھے، اچانک طبعیت مزید ناساز ہوئی اور  امریکا کے شہر نیوجرسی میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے شاہد محمود کے انتقال کی اطلاع دی گئی۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ان کی تصویرشیئر کی، پی سی بی کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی کیپشن میں لکھا گیا۔جس میں اہلخانہ، دوست احباب سے اظہار افسوس کیا۔

 17 مارچ 1939کو لکھنؤ میں پیدا ہونے والے آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔شاہد محمود پاکستان کی جانب سے پہلی مرتبہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے پاس رکھتے ہیں۔انہوں نے  70-1969 کے سیزن کے ایک میچ میں 58 رنز دے کر 10 کھلاڑیوں کا آؤٹ کیا۔ آل راونڈر شاہد محمود نے اپنا واحد ٹیسٹ میچ 1962 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں کھیلا تھا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer