ایران و پاسداران انقلاب کی طرف سے اسرائیل پر جوابی وار غیرت ایمانی کا تقاضا ہے, علامہ عارف واحدی

ایران و پاسداران انقلاب کی طرف سے اسرائیل پر جوابی وار غیرت ایمانی کا تقاضا ہے, علامہ عارف واحدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان : شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ایران کے اسرائیلی حملے کے جواب کو مستحسن و جرأت مند اقدام قرار دے دیا ۔ 

 نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی کا کہنا ہے کہ یہ غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ ظالم، جابر اور غاصب صہیونیت کو جواب دیا جائے، وقت کا تقاضا ہے کہ پوری امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل اور اسکے سرپرستوں کو جواب دے۔ استعمار و صہیونی دہشتگردوں نے غزہ و فلسطین پر جو ظلم و تشدد کیا اس کے جواب کا وقت آچکا ہے۔ 

ایران و پاسداران انقلاب کی طرف سے اسرائیل پر جوابی وار غیرت ایمانی کا تقاضا ہے۔ وقت کے ابراہا کو ابابیلی حملے کی توقع نہ تھی جو نشے و غرور میں پاگل ہوچکا تھا۔ پوری ملت اسلامیہ ایرانی جرأت مندی کو سلام پیش کرتی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب غزہ کے مظلوموں کا خون رنگ لائے گا، اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔