ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای میں پاکستانیوں کا احتجاج، پاکستانی ایمبیسی کا اہم بیان

یو اے ای پاکستانی پابندی
کیپشن: UAE
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستانی سفارتخانے نے امارات میں موجود پاکستانی شہریوں کو سیاسی احتجاج کرنے سے منع کر دیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ امارات میں موجود پاکستانی احتجاجی جلسوں سے گریز کریں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، یہاں احتجاجی جلوس غیر قانونی ہیں لہٰذا اماراتی قوانین کا احترام کریں۔

پاکستانی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قانون کی خلاف ورزی سخت قانونی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor