محمد اویس: اسلام آباد پولیس کے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل علی ناصر نقوی نے اپنے آخری دنوں میں125 پولیس اہلکاروں کو پروموشن دے دی۔ترقیوں کا نوٹیفکشن جاری۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے 125اہلکاروں کو اگلے رینکس پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔علی ناصر نقوی نے 12 سب انسپکٹروں کو انسپکٹر، 9 اے ایس آئی آفیسرز کو سب انسپکٹر اور 105 ہیڈکانسٹیبلوں کو اے ایس آئی کے رینک میں ترقی دی۔اہلکاروں کی پروموشنز کے نوٹیفکشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والےاہلکاروں کو خود نئے رینک لگائے۔
آئی جی نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفئیر ہمیشہ اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے۔ ترقی پانے والے اہلکاروں کی کارکردگی، سروس ریکارڈ اور میرٹ کو مدنظر رکھا گیا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےاہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔