محتسب پنجاب نے 42 طالبعلموں کو انکا حق دلوا دیا

محتسب پنجاب نے 42 طالبعلموں کو انکا حق دلوا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) دفترمحتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی کارروائی، 42طالبعلموں کو تعلیمی وظائف کی واجب الادارقوم جاری کردی۔

محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کےحکم پر پنجاب بہبود فنڈ اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے42طالب علموں کے تعلیمی وظائف کےمنظورشدہ کیسز کے 19 لاکھ96 ہزار 870ر وپے ادا کر دیے گئے ۔ دفترمحتسب پنجاب کوتعلیمی وظائف کے سلسلہ میں صوبہ بھر سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں درخواستگزاروں نے استدعا کی تھی کہ ادارہ ان کے بچوں کی واجب الادا تعلیمی وظیفہ کی رقم ادا کرنے سے گریزاں ہے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے محتسب پنجاب نے پنجاب بہبود فنڈ کو29طلباو طالبات کے واجب الادا 15 لاکھ51ہزار870 روپے اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو 13طلباوطالبات کے4 لاکھ45 ہزار روپے کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔

Ansa Awais

Content Writer