وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،اہم ہدایات جاری

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات قیمتوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل 13 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔ شرکا نے سیلاب کی صورت حال ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو دس ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمری پیش کی گئی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے ادویات میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔ موجودہ حالات میں ادویات مہنگی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ایجنڈے کے مطابق حج کوٹہ سے اضافی بکنگ پر تحقیقات سے متعلق فیصلہ بھی آج کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کی کم سے کم بجلی کی لاگت کا معیارمقررکرنے کی سمری پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کے 2 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی ہےکہ سیلاب زدہ علاقوں میں چھٹی والے دن بھی بینک کام کریں۔آج ہونے والی اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کے 7 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق اور کابینہ کمیٹی برائے ای سی سی کے 8 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی دی گئی ہے۔