ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجر برادری کو دھچکا؛ پریشان کن خبر آگئی

تاجر برادری کو دھچکا؛ پریشان کن خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا رونا رونے والے تاجران پرٹیکس اضافے کی مزید تلوار لٹکنے لگی،محکمہ ایکسایزنے رواں سال پراپرٹی ٹیکس میں مزید اضافے کےلئے 5 سالہ سروے کے لئے تیاریاں شروع کردیں،سٹاف کوسروے کے لئے ٹریننگ کے عمل کا آغاز کردیا،سروے مکمل ہونے کے بعد25 سے فیصد اضافہ متوقع ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ ایکسائزنےپراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے لئےسروےپرکام شروع کردیا ہے،ایکسائز حکام کا کہناتھا کہ پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے لئے5سال بعدکیا جانے والا سروےشروع کیاجارہاہےجس میں صوبہ بھرمیں سروے کے لئےٹریننگ کاعمل بھی شروع ہوگیا ہےاورپرائیویٹ کمپنی کےتعاون سےسروے کے لئےٹریننگ کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا ہے،جس میں چھوٹے سٹاف کا ٹریننگ دے دی گئی جبکہ افسران کی رواں ہفتے مکمل کی جائے گی۔

سروےکےبعدپراپرٹی ٹیکس میں25سے40فیصداضافہ ہوسکتا،سروےمیں ہرسرکل کرمتعلقہ انسپکٹرجائیدادوں کی رینٹل ویلیوچیک کرتاہے 5سال کی ویلیوکےمطابق پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کیاجاتاہےجبکہ دوسری طرف تاجرپہلےہی پراپرٹی ٹیکس میں رعایت ختم اور66فیصداضافےپرسراپااحتجاج ہیں،حکومت نے مطالبات کا جائزہ لینےکیلئےکمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer