لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو سے جواب طلب کر لیا

لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو سے جواب طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: ریلوے کے سرکاری ٹھیکیداروں سے اضافی ٹیکس وصول کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو  توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔    

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے فیاض کارگو کی درخواست سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے محمد باقر حسین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان ریلوے میں سرکاری ٹھیکیداروں کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ ایف بی آر نے پاکستان ریلوے سے ملکر دو کی بجائے دس فیصد ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا، ایف بی آر کے اضافی ٹیکس وصول کرنے کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلے کا حکم دیا۔

عدالتی حکم کے باوجود ابھی تک زیرالتوا درخواست کا فیصلہ نہیں کیا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر کمشنر ان لینڈ ریونیو سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer