اتحادی جماعتوں کا جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان

Jaam Kamal
کیپشن: Jaam Kamal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ، جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ گہرام بگٹی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کےدوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا ۔

پارلیمانی لیڈر اے این پی اصغر اچکزئی نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی تشکیل کے دن سے ہمیں درپیش ہے، اپوزیشن ترقی کیخلاف پہلے دن سے سازش کررہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ بجٹ کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی، حکومت کیخلاف ہر غیر جمہوری عمل کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان کی مخلوط حکومت متحد ہے۔

دوسری جانب سربراہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی ہمارا فرض تھا ناراض دوستوں کو منائیں، نہ جانے کن وجوہات پر ہمارے ساتھی ضد میں ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer