سموگ کے بڑھتے خدشات، سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی

سموگ کے بڑھتے خدشات، سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سموگ کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں میں 20 دسمبر تک تمام قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

سموگ کے باعث سکولوں میں 20 دسمبر تک آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پابندی کے حوالے سے پنجاب بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں، جس کے مطابق طلباء سکول کے اوقات کار میں ماسک پہنیں گے، سموگ کے بڑھتے ہوئے حالات کے باوجود طلباء سکولوں میں حاضر رہیں گے تاکہ ان کو تعلیمی نقصان سے بچایا جاسکے جبکہ طلباء کی آگاہی کیلئے سکولوں میں سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سربراہان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ طلباء کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی سموگ کے پڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے گئے، بچوں کی صحت پر کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔