(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں رفقاء کی ملاقات کا دن ہے ، 6 افراد کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مطابق جمعرات کو بانی سے ملاقات کیلئے فہرست کوآرڈینیٹر ٹو سیکرٹری جنرل آفس اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کی۔
فہرست میں اراکین اسمبلی سید رضا گیلانی، طاہر اقبال، میاں فیاض حسین کا نام شامل ہے، ایم پی اے قاضی احمد اکبر، مہوش جنجوعہ اور عبد الحکیم زرین کا نام بھی فہرست کا حصہ ہے۔