ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ہڈیارہ سے 2 منشیات فروش گرفتار

 ہڈیارہ سے 2 منشیات فروش گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ہڈیارہ کے علاقے نروڑ گاؤں کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او ہڈیارہ طیب فاروق کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان امیر حمزہ اور علی رضا کو حراست میں لیا۔

اختر نواز، ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔