بوگس اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کیلئے اہم خبر

 بوگس اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کیلئے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) اپلائیڈ فار، بوگس اور غیرنمونہ نمبر پلیٹس لگانے والوں کو 4 روز کی مہلت مل گئی، سی ٹی او لاہور نے 17 مئی سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ منگل تک شہریوں کو وارننگ اور آگاہی دی جائے گی،وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا، نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی بھی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج ہونگے۔

سی ٹی او لاہور کاکہنا ہے کہ مقدمات موٹروہیکل آرڈیننس 97 اے کے تحت درج ہونگے، آگاہی اور وارننگ مہم کے دوران ڈور ٹو ڈور آگاہی میسج پہنچایا جائے گا، نمبر پلیٹس مینوفیکچررز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں، کریک ڈاؤن میں ایکسائز ڈیپارٹنمنٹ بھی ہمراہ ہوگا،ایسی تمام وہیکلز جن پر نمبر پلیٹس ایکسائز کے نمونے کے مطابق لگیں ہیں، انہیں چالان نہیں کیا جائے گا، ایسے شہری جنہوں نے نمبر پلیٹس کےلئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ایکسائز سلیپ ساتھ رکھیں۔