ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادشاہی مسجد میں نماز عیدالفطر کا نظام درہم برہم ہو گیا

Badshahi Mosque Eid Prayers
کیپشن: Badshahi Mosque Eid Prayers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کردی گئی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید پڑھائی، گورنر چودھری سرور، کمشنر لاہور کیپٹن عثمان نے بھی بادشاہی مسجد میں نماز عید ادا کی۔

بادشاہی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے مرد حضرات کیساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بارش کے باعث بادشاہی مسجد میں نماز عیدالفطر کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ قناتیں ٹپکنے اور دریاں گیلی ہونے سے نماز کی ادائیگی کیلئے آنیوالوں کومشکلات کا سامنا رہا۔ خواتین اور مردوں نےگیلی دریوں اور زمین پر نماز ادا کی، نماز کے بعد ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور کشمیر و فلسطین کے مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نمازعید کے بعد گورنر پنجاب نے عوام کو عید کی مبارکباد دی

Sughra Afzal

Content Writer