ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں اسلم اقبال کالاک ڈائون پر نظرثانی کا فیصلہ

میاں اسلم اقبال کالاک ڈائون پر نظرثانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ :صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا انارکلی بازار کا دورہ۔ ایس او پیز پر عمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار، لاک ڈائون نرمی کی پالیسی میں میں نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اصغر جوئیہ کے ہمراہ کورونا اقدامات کے کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہتمام تاجر برادری نے بیٹھ کر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا وعدہ کیا تھا جن پر عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ انارکلی بازار میں دکانداروں کے علاوہ گاہک بھی ماسک کے بغیر آ رہے ہیں۔تاجروں کے ساتھ طے ہوا تھا کہ مارکیٹوں میں بچوں کا داخلہ بند رکھیں گے لیکن بچوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکانوں کو بند کروانے کے حوالے سے آج رات کو فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو مارکیٹوں کیلئے پہلے دن اور پھر وقت کم کردیا جائے گا۔انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کا کام ایس او پیز جاری کرنا ہے۔جو دکاندار یا انڈسٹری ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو حکومت آرڈیننس کے مطابق فیصلہ کرے گی۔

منگل کو مارکیٹس وبازاروں میں کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے لاہور چیمبر میں اہم اجلاس منعقد ہوا تھا۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال ،صدر لاہور چیمبرعرفان اقبال شیخ'سینئرنائب صدر علی ہسام اصغر 'نائب صدر میاں زاہد جاویداور مختلف مارکیٹوں کے مرکزی تاجرقائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئے تھے۔مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا سے بچاو کی احتیاط تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال تاجران پر برس پڑے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں میں گاہکوں اور تاجران کے ٹیسٹ بھی کریں گے جس مارکیٹ سے زیادہ کیسز اسے دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔ اچھرہ 'انارکلی'شاہ عالمی کی حالت زار دیکھ کر خوف آیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تاجران نے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں داو پرگا دیں۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ اور دیگر تاجر قائدین نے کہا عید تک مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کیلئے کھولے جایئں تاکہ مارکیٹس میں رش کم ہوسکے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer