(فخرامام)شہر میں آئے روز کوئی نہ کوئی خوفناک واردات رونما ہوئی رہتی ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیاہے، معمولی تلخ کلامی پر ایک دوسرے کی جان لےلی جاتی ہے جس سےمعاشرے پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔نسلیں تباہ ہوجاتی ہیں اور کئی بچے یتیمی کی زندگی گزرنے پر مجبور ہیں۔ایسا ہی واقعہ رائیونڈ میں پیش آیا جہاں بات کو سلجھانے کی بجائے الجھا دیاگیا اور نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ بچوں کی لڑائی کے باعث پیش آیا،پہلے ایک موٹرسائیکل کی زد میں آکر بچی زخمی ہوئی،پھر بچی کے ورثا کا موٹرسائیکل سواروں سے جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔نوبت یہاں تک پہنچ آئی کہ بات کو حل کرنے کی بجائے گولیاں چل پڑیں اسی دوران فائر لگنے سے رضیہ نامی خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔
دوسری جانب ڈی آئی جی موٹروےپولیس (ایم-فور) سلطان احمد چوہدری کی عید الفطر سے قبل جرائم کے تدارک کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے انسانی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور نان سٹاپ نائٹ پیٹرولنگ اور لوکل پولیس سے رابطہ کو موثر بنایا جائے۔سلطان احمد چوہدری نےعید الفطر سے قبل کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی سرکوبی اور بیخ کنی کے لئے واضح حکمت عملی مرتب کر کے دونوں سیکٹرز کو ضروری ہدایات جاری کر دیں۔سفر کرنے والے ہر شخص کی قیمتی زندگی و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
لہذا تمام ایریا میں پیٹرولنگ کو موثر بنایا جائے اور نائٹ ڈیوٹی کی اہمیت کو گردانتے ہوئےاسے ہر صورت موثر بنا کر بنا رکاوٹ اور مسلسل گشت کو لازم قرار دے دیا گیا ہے جس میں غفلت کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جائےگا۔ انسداد جرائم پر مامور پیٹرولنگ موبائل کو ہر ایریا ڈی ایس پی ذاتی طور پر مانیٹر کرنے اور علاقائی لوکل پولیس تھانہ موبائیل سے بھی رابطہ استوار رکھنے کا پابند ہوگا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔