ویب ڈیسک : راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔
30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے متعلق پولیس نے بتایا ہے کہ حسنین علی ٹرین پر پشاور سے لاہور جارہا تھا، گھر جانے سے قبل حسنین علی کا گھر پر رابطہ بھی ہوا جس میں اُس نے کہا تھا کہ وہ گھر آرہا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا، اور اس کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اسکے والدین لاہور میں مقیم ہیں۔
پولیس و امدادی اداروں نے جاں بحق شخص کی لاش اسپتال منتقل کردی۔