عابد چودھری:سبزہ زار کے علاقے میں 30 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سونیا بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم شوہر شاہد اقبال بتایا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی سبزہ زار کے ککے زئی محلے میں رہائش پذیر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد اقبال اور سونیا بی بی کی شادی تقریباً 9 سال قبل ہوئی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اپنی بیوی پر چھریوں کے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات اورمختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔