شاہین عتیق: رمضان المبارک میں بیمہ پالیسی ہولڈرز کو پالیسی کے چیک وصول نہ کرنیوالے افراد کے گھر چیک پہنچانے کا حکم دے دیا۔
انشورنس ٹربیونل پنجاب کے جج جسٹس (ر) علی اکبر قریشی نے حکم جاری کیا۔انشورنس ٹربیونل نے تمام انشورنس کمپنیوں کو حکم دیا اپنے اضلاع میں نماہندے مخصوص کریں جو مکمل ہونے والی پالیسی کے چیک دے کر رہورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔عدالت نے تمام کمپنیوں سے ان افراد کی بیمہ پالیسی کے چیک طلب کر رکھے ہیں جن کو اپنی پالیسی مکمل ہونے کا علم ہی نہیں اور نہ ان کو مکمل ہونے سے اگاہ کیا گیا یہ رقم کمپنیاں خود ذاتی طور پر استعمال کررہی تھیں۔
انشورنس ٹربیونل کے پاس اب تک ایک کروڑ سے زائد چیک وصول ہو چکے ہیں جن کو سٹیٹ بنک کے پاس امانتا رکھوا دیے ہیں. انشورنس ٹربیونل سے بیس سے پچیس افراد اپنے چیک وصول کرچکے ہیں چالیس کو سمن جاری کردیے گیے ۔