ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ،مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار

Harbans pura,dacoit arrested,
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری)ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو گرفتار،زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق 37 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،محافظ سکواڈ ہربنس پورہ نے دوران پٹرولنگ موٹر سائیکل سوار دو افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو مشکوک افراد نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، تعاقب کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک ڈاکو گرفتار کر لیا گیا ، فرار ہوتے ہوئے دوسرے ڈاکو کو بھی تعاقب کر کے گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت بابر کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت سیف کے نام سے ہوئی جو 37 سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا ہے۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیراکے مطابق زخمی ڈاکو کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔