ملک اشرف: لاہور ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کے متعلق دوبارہ سماعت سروع ہوئی تو وفاقی اور پنجاب حکومت کے لاء افسران نے مقدمات کی رپورٹ پیش کردی۔جسٹس محمد امجد رفیق نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائی کوررٹ نےبشری بی بی کو حفاظتی ضمانت کرانے کےلئے کل تک کی مہلت دے دی۔ عدالت نےچیئرمین نیب کو بشری بی بی کے خلاف ریفرنس سے متعلق رپورٹ 19 جون کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
آئی جی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ہ کو بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات آئندہ سماعت پرفراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان نے بشری بی بی کے خلاف درج مقدمے کی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشری بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ توشہ خانہ کی گھڑی کی فروخت کےبارے میں جعلی رسید تیار کرنے پر مقدمہ درج ہوا۔وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف پنجاب کے تھانوں میں کوئی مقدمہ درج نہیں۔
کیس کی مزید سماعت 19 جون تک ملتوی کر دی گئی۔