پنجاب بجٹ میں اپوزیشن کی قیادت کون کرے گا؟نام سامنے آگیا

پنجاب بجٹ میں اپوزیشن کی قیادت کون کرے گا؟نام سامنے آگیا
کیپشن: Imran Khan And Sabtain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں سبطین خان کو  قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا۔

تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور  پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز  الٰہی کچھ دیر میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیں گے۔یاد رہے کہ دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے.

تاہم گزشتہ روز  پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سطبین خان نے واضح کیا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی کا نام فائنل نہیں ہوا اور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔