ناشتے میں انڈوں کے استعمال سے کیافوائدحاصل ہوتے ہیں؟جانئے

ناشتے میں انڈوں کے استعمال سے کیافوائدحاصل ہوتے ہیں؟جانئے
کیپشن: Egg Breakfast
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:صبح کا ناشتہ ہر عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہےچاہیےوہ بچے ہوں یا بڑے، مرد ہوں یا خواتین، جوان ہوں یا بزرگ، سب ہی کو ناشتہ لازمی کرنا چاہیے۔صبح کا ناشتہ کرنے سے انسان سارادن تروتازہ رہتاہے۔

شاید ہی ایسا کوئی گھر ہو جہاں کوئی فرد بغیر ناشتہ کیے صبح گھر سے روانہ ہورہا ہو۔ ناشتہ کرنے کا دل نہ بھی چاہے تو گھر کی خواتین ایک گلاس دودھ ضرور دے دیتی ہیں کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ صبح کا ناشتہ ہماری صحت و تندرستی کے لیے بہت ضروری ہے۔

 ایک مشہور کہاوت ہے کہ ناشتہ کرو بادشاہ کی طرح، دوپہر کا کھانا کھاؤ شہزادے کی طرح اور رات کا کھانا ایسے کھاؤ جیسے فقراء کھاتے ہیں۔یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کیا آپ کے ناشتے کا انتخاب کینسر کا باعث بن سکتا ہے؟ نئی تحقیق کے مطابق ایک دن میں بہت زیادہ انڈے کھانے سے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق، ماہرین نے انڈوں کے استعمال اور غذائی کولیسٹرول اور دل کی بیماری یا کینسر جیسی مختلف وجوہات کی وجہ سے موت کے خطرے کے امکانات پر پچھلے مشترکہ مطالعات کا تجزیہ لیا۔

55 مطالعات کا منظم جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ ایک اضافی انڈا کھانے سے موت کا خطرہ 7 فیصد اور کینسر کا خطرہ خاص طور پر 13 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔  

وہ لوگ جو ہفتے میں صرف دو بار انڈے کھاتے تھے، وہ جلد موت کے خطرے سے محفوظ تھے۔ماہرین کی جانب سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ رنگین، پودوں پر مبنی غذائیں کھائیں اور روز مرہ کے معمولات میں کافی مقدار میں ورزش شامل کریں تاکہ طویل مدت میں بیماری کے خطرے سے بچا جا سکے۔