پنجاب کے عوام ہو جائیں ہوشیار، 283ارب روپے کے نئے ٹیکس لگیں گے

پنجاب کے عوام ہو جائیں ہوشیار، 283ارب روپے کے نئے ٹیکس لگیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے عوام ہو جائیں ہوشیار۔ صوبائی حکومت نئے بجٹ میں صوبہ کے عوام سے 36فیصد زائد ٹیکس وصول کرے گی۔ پنجاب میں ٹیکس اکٹھا کرنے والے اداروں کے لیے آئندہ مالی سال 2019-20کے لیے صوبائی ٹیکس وصولی کاہدف283ارب روپے مقررکرنے کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی ٹیکس وصولیوں کاہدف پچھلے مالی سال کے 208 ارب روپے کے نظرثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں 36 فیصد زائد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ریونیواتھارٹی کوآئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولی کاہدف 160ارب روپے دیاجائے گا۔ رواں مالی سال پی آراے کوٹیکس وصولی کا ہدف 155.6ارب دیاگیا۔جسے بعدمیں نظرثانی کر کے 105ارب روپے کردیاگیاہے۔
اسی طرح بورڈآف ریونیوکوآئندہ مالی سال کے لیے ٹیکس وصولی کاہدف 80ارب روپے دیاجائے گا۔ رواں مالی سال کے لیے بورڈآف ریونیوکاٹیکس وصولی کاہدف 75.3ارب روپے تھاجسے نظرثانی کر کے 72ارب کر دیاگیاہے۔ محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن کو ٹیکس وصولی کا ہدف 35.7ارب روپے دیاجائے گا۔ رواں مالی سال کے لیے اسے ٹیکس وصولی کا ہدف 37اعشاریہ 7ارب روپے ملاتھا، جسے نظرثانی کر کے 30.5 ارب روپے کیاگیاہے۔
آئندہ مالی سال میں محکمہ انرجی کو 6.8روپے اورمحکمہ ٹرانسپورٹ کو 0.7ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف دیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer