اب 100 کے کارڈ پر پورا 100 ہی ملے گا، موبائل کارڈ کمپنیوں نے اعلان کردیا

اب 100 کے کارڈ پر پورا 100 ہی ملے گا، موبائل کارڈ کمپنیوں نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی (42 نیوز) موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر صارفین کو 15 روز کے لیے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق 14 جون بروز جمعرات رات 12 بجے کے بعد سے 100 روپے کے کارڈ پر پورے 100روپے ملیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 100 والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کے بعد 64 روپے 28 پیسے ملا کرتے تھے لیکن 15 روز بعد ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم بنایا جائےگا۔