انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سےمتعلق اہم ہدایات جاری کردیں گئیں

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سےمتعلق اہم ہدایات جاری کردیں گئیں
کیپشن: Inter exams instruction
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کا سلسلہ جاری،ڈسٹری بیوٹینگ انسپکٹرز سوالیہ پرچہ جات دیتے اور جوابی کاپیاں وصول کرتے وقت بنک میں موجود ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کے امتحانات میں سوکس، بینکنگ ،کمپوٹر سائنس کے پرچہ جات لئے گئے، تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی گئی ، چیئر مین ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ گرمی کی شدت کو سامنے رکھتے ہوئےامتحانی سنیٹرز ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔

ڈسٹری بیوٹرز انسپکٹرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ سوالیہ پرچہ دیتے اور جوابی کاپیاں وصول کرتے وقت بنک میں موجود رہیں، مزید یہ کہ اقامتی انسپکٹرزسوالیہ پرچہ جات کی تقسیم کے وقت امتحا نی مرکز میں موجودرہیں۔

واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات شروع ہو چکے ہیں،پہلے روز دونوں شفٹوں میں سیکنڈ ایئر کے چار مضامین کے پرچے ہوئے،شماریات، سائیکالوجی، اپلائیڈ سائنسز اور ہیماٹالوجی کا پرچہ لیا گیا، لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحان کے لئے 462 امتحانی مراکز تشکیل دیئےگئےہیں، جس میں ایک لاکھ 90 ہزار طلباء امتحان دے رہے ہیں،امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔

امتحانی سنٹرز کی نگرانی کے لئے موبائل انسپکٹرز، اقامتی آفیسر اور چیئرمین سکواڈ پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو شہر بھر کے امتحانی مراکز کی انسپکشن کرنے کی مجاز ہوں گی،چیئرمین بورڈ ڈاکٹر حبیب مرزا نے لارنس روڈ امتحانی مرکز کا دورہ بھی کیا تھا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer