انڈوں کی بجائے اب ہرشخص کو 50 چوزے دیے جائیں گے، اہم خبر

Increase in poultry prices in Egypt
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب سے ہر شہری کو پالنے کے لئے 50، 50 چوزے دینے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں پولٹری کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے تجویز پیش کی جارہی ہے کہ ہر مصری شہری کو راشن کارڈ پر 50 چوزے دیے جائیں۔ یہ تجویز مصر کے پولٹری چیمبر آف کامرس دمیاط کے مشیر تامر اباظہ کی جانب سے پیش کی گئی ہے، اس تجویز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے۔

تامر اباظہ کی پیش کردہ تجویز پر مصری پارلیمنٹ کی رکن ایفلین متی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشن کارڈ پر شہریوں کو چوزے دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ اکثر افراد ایسے گھروں میں رہتے ہیں جہاں چوزوں کی پرورش کے لیے جگہ نہیں ہے، اس کے ساتھ ہی چوزے پالنے کے لیے خاص فیڈ اور دانہ درکار ہوتا ہے اور ان کے شیڈز کی صفائی کی بھی ضرورت ہوتی ہے، یہ ایسی چیزیں ہیں جن کا انتظام رہائشی مکانات میں ممکن نہیں ہے۔

ایفلین متی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو راشن کارڈ پر 50، 50 چوزے دینے کے بجائے زمین کے ایسے کشادہ ٹکڑے فراہم کرے جہاں وہ پولٹری فارمز بنا کر مارکیٹ میں مسابقت کی فضا قائم کریں تاکہ پولٹری کی قیمتوں میں کمی آسکے۔

واضح رہے کہ تامر اباظہ کی اس تجویز پر سوشل میڈیا صارفین کےمختلف ردعمل سامنے آئے ہیں، جن میں کچھ افراد نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ بعض صارفین نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو شخص 50 چوزے پال سکتا ہے وہ تو راشن کارڈ کا مستحق ہی نہیں ہے۔

 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر