(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی ، وفاقی حکومت الیکشن سے بھاگ لے، انتخابات تو کرانا ہی ہوں گے، پاکستان کو امتحانات میں نہ ڈالیں ، الیکشن فریم ورک پر بات کریں ،پورے ملک میں ایک ہی وقت میں الیکشن ہونے چاہئیں،آئینی الیکشن کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا فریم ورک تیار کریں ، صدر وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں یہ ان کا آئینی اختیار ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوودھری کاکہناتھا کہ 2018 میں ن لیگ پاکستان کی معیشت تباہ کرکے گئی،ن لیگ کا بنیادی مقصد صرف منی لانڈرنگ اور کرپشن ہے، کل پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا، توقع ہے گورنر پنجاب سمری پر دستخط کر دیں گے، گورنر 48 گھنٹے کا انتظار نہ کریں، فوری اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ان کاکہناتھا کہ حمزہ شہباز شریف رابطہ کیا جا رہا ہے، نگران حکومت کیلئے نام مانگ جائیں گے ، امید ہے ایسے نام آئیں گے جو غیرجانبدار ہوں گے ،امید ہے ایسے نام ہوں گے جو شفاف انتخابات کیلئے تیار ہوں گے ۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کا آج آنے کا پروگرام تھا، موسم خرابی کے باعث نہ آ سکے ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھی اسمبلی تحلیل کی سمری تیار کرلی ہے، خیبرپختونخوااسمبلی کی تحلیل کا حکم بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ نے نئی برائلر ایم کیو ایم کی درخواست مستردکی، کراچی اور حیدر آباد میں وقت پر بلدیاتی انتخابات کافیصلہ الیکشن کمیشن نے کیا، اسلام آباد میں الیکشن کرانے کا حکم ہائیکورٹ نے دیا تھا،رانا ثنا اللہ اور موجودہ حکومت نے ہائیکورٹ کا حکم جوتے کی نوک پر رکھا،، اسوقت تمام جماعتیں الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہیں ، کوئی بھی جماعت عوام کے سامنے آنے کو تیار نہیں ہے ، سپریم کورٹ سے درخواست ہے اس قسم کے رویے کا نوٹس لیا جائے ، سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
فواد چودھری نے کہاکہ امید کرتے ہیں الیکشن کرانے کے احکامات پر عملدرآمد ہوگا، پی ٹی آئی سندھ بھی تیار ہے، احتجاج میں اضافہ ہو سکتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ق ، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی، مونس الٰہی نے بڑے پن کا ثبوت دیدیا،مشاورت شروع کردی ، نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام پرویز الٰہی کو ہی دیں گے، آئین کے مطابق وزیراعلیٰ نام اپوزیشن لیڈر کے سامنے رکھیں گے، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمران خان پر حملے کی تفتیش میں کسی کو رکاوٹ بننے نہیں دیں گے، نواز شریف پاکستان واپس آئیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ،مسلم لیگ ن کا نیا نعرہ یہ ہوسکتا ہے”نوازشریف لاﺅ، پلیٹ لیٹس بڑھاﺅ،سنا ہے ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے 20 لوگوں کو ٹکٹ نہیں دے رہے۔