پہلوان کے دو بڑوں میں طویل عرصے بعد صلح ہوگئی

پہلوان کے دو بڑوں میں طویل عرصے بعد صلح ہوگئی
سورس: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی ) پہلوان کے دو بڑوں ارشد ستار اور حاجی انور میں طویل عرصے بعد صلح ہو گئی، مہر اکرم عرف کالا پہلوان، رستم پاک وہند بشیر بھولا بھالا اور لالہ شاہد نےصلح میں مرکزی کرداراداکیا۔

باغبانپورہ میں پہلوانوں اور استادوں کے ہونے والے اکٹھ میں دو دھڑوں میں صلح کروائی گئی،صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان،رستم پاک وہند بشیر بھولا بھالا اور چیئرمین شمالی لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن لالہ شاہد نے صلح میں مرکزی کردار ادا کیا،حاجی انور پہلوان نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن میں واپسی کا اعلان بھی کیا۔

دو بڑوں کی صلح کے بعد ریسلنگ فیڈریشن نے دیسی کشتی کے فروغ کے لئے پنجاب کی سطح پر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا،شاہد کھوئے والا پہلوان، ریاض پہلوان ،اچھا پہلوان فیصل آباد والے ،وائس چیئرمین شہباز پہلوان اور دیگر پہلوان بھی صلح کے موقع پر موجود تھے، ارشد ستار اور چوہدری انور نے مہر اکرم عرف کالا پہلوان اور بشیر بھولا بھالا کے کردار کو سراہا۔