صوبائی دارالحکومت میں غیر رجسٹرنجی سکولوں کی تعداد4ہزار سے متجاوز

صوبائی دارالحکومت میں غیر رجسٹرنجی سکولوں کی تعداد4ہزار سے متجاوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہورمیں پرائیوٹ سکولوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی۔ 6 ہزار رجسٹرڈ اور 4ہزار غیررجسٹرڈ سکول ہیں۔ اندرون علاقوں میں 2 سے 3 کمروں پر مشتمل سکولوں کی تعداد بھی1 ہزار سے تجاویز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پرائیوٹ سکولوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی۔ پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن اور بچوں کی فیسوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی  کو قائم ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔ لیکن اتھارٹی کے پاس اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں غیررجسٹرڈ سکولوں کی تعداد میں نہ صرف اضافہ ہورہا ہے بلکہ وہ من مانی فیسیں وصول کر رہے ہیں۔ غیرتجربہ کار اساتذہ رکھ کر اپنی مرضی کا سلیبس بچوں کو پڑھا  یا جارہا  ہے۔

پاک ایوان تعلیم کے صدر قاضی نعیم انجم کا کہنا ہے کہ لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 4000 سے تجاویز کرچکی ہے۔ قانون میں سکول کھولنے کے حوالے سے فاصلے کی کوئی قید نہیں رکھی گئی۔ لاہور کی آبادی کے تناسب سے جتنے بھی سکول ہوں کم ہیں۔

ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے سیکرٹری ملک احسان کا کہنا تھاکہ فیسوں میں غیرقانونی اضافے پر17سکولوں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ جس پروہ فیسیں واپس کرنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

ملک احسان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ہائی سکول کیلئے 13 کلاس رومز، پرائمری اور مڈل سکول کیلئے کم سے کم 8 کلاس رومز اورانکے ساتھ لائبریری، سائنس لیب، کمپیوٹرلیب اور بچوں کے کھیلنے کی جگہ لازمی ہو نی  چاہیے۔ بصورت دیگرسکول کی رجسٹریشن نہیں کی جاتی۔

انکا مزید کہناتھاکہ خستہ ہال، غیر رجسٹرڈ اور دو سے تین مرلے کے سکولوں کو قانون کے دائرہ کار میں لانے کیلئے ہر ماہ  مراسلے بھیجوائےجارہےہیں۔ جلد انکے خلاف  ایکشن لیا جائے گا۔