بچوں کوجنسی تشدد سے بچانےکیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل

بچوں کوجنسی تشدد سے بچانےکیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ، کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم: بچوں کوجنسی تشدد سے بچانےکیلئے نئی قانون سازی کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی بچوں کے تحفظ کیلئے خصوصی سفارشات تیار کرےگی۔ صوبائی وزیرتعلیم رانامشہوداحمدخان کمیٹی کےکوکنونیئرہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کوجنسی تشدد سے بچانے کیلئے نئی قانون سازی کافیصلہ کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےوزیرقانون راناثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی بنادی۔ کمیٹی پرانےواقعات اوران پرعملدرآمدکابھی جائزہ لےگی۔  بچوں کوایسےواقعات سےبچنےکیلئےآگاہی بھی فراہم کرے گی۔  کمیٹی بچوں کیساتھ زیادتی کےواقعات پرپولیس کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔  اس کے اراکین ماہرین تعلیم،سول سوسائٹی اورعلماءسےملاقات کر یں گے۔

کمیٹی روزانہ کی بنیادپرسفارشات مرتب کر کے ایک ہفتےمیں رپورٹ دےگی۔ کمیٹی میں چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن اتھارٹی صباصادق ،آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز،سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر اورسیکرٹری سکولزمس فوزیہ وقارسمیت دیگرکو شامل کیاگیا ہے۔