ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز نے5 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنا لئے

لاہور قلندرز نے5 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندر نے مقررہ اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان 175 پر رنز بنا لئے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جو  زیادہ درست ثابت نہ ہوا، لاہور قلندر نے مقررہ اوورز میں 6  وکٹوں کے نقصان 175 پر رنز بنا لئے اور ملتان سلطانز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا۔

 لاہور قلندرز کے  آؤٹ ہونے والوں میں کامران غلام، فخر زمان، شائی ہاپ، طاہر بیگ، طلت حسین اور ڈیوڈ ویزے شامل ہیں، سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،لاہور قلندر کے احسان اللہ نے 2، اسامہ میر نے 2، اکیل حسین نے 1 شاہ نواز نے بھی 1 وکٹ حاصل کی۔

  ملتان میں پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

ملتان سلطانز میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عثمان خان، ڈیوڈ ملر، کیرن پولارڈ، خوشدل شاہ، عقیل حسین، عثمان میر، سمین گل، شاہنواز دھانی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

 لاہور قلندرز پلیئنگ الیون میں فخر زمان، طاہر بیگ، شائی ہوپ، کامران غلام، حسین طلعت، سکندر رضا، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی(کپتان) ، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer