ویب ڈیسک:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس وقت الیکشن کمیشن کہے گا انتخابات کروائیں گے۔
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اگر مجھے کہا گیا تو 15 دن میں الیکشن کروا کے گھر چلا جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ تھوڑے عرصے میں کچھ بہتری کرنے کے لیے آیا ہوں، گرفتاریاں جہنوں نے کرنی ہیں وہ کریں، یہ میرا مینڈیٹ نہیں، جہنوں نے تنقید کرنی ہے وہ کریں میں سب کی عزت کرتا ہوں، الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ہی تقرر و تبادلے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایل سی نہ کھولنے کی وجہ سے ادویات منہگائی ہو رہی ہیں، عمران خان بندے اکھٹے کر رہے ہیں، منع کریں گے تو مجھ پر تنقید ہوگی، ہمارے پاس طاقت منتخب حکومت سے بھی آدھی ہے۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ابھی تک کوئی فنڈ ریلیز نہیں کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ صوبے میں بسنت نہیں منائی جائے گی، اس پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، کسی بھی جگہ ایسا ہوا تو فوری ایکشن ہوگا، کسی کو ایسے اقدام کی اجازت نہیں دیں گے جس سےجان جانے کا خطرہ ہو۔