ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کریسینٹ ماڈل ہائی سکول میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد

کریسینٹ ماڈل ہائی سکول میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ ناصر:کریسینٹ ماڈل ہائی سکول میں تین روزہ سپورٹس گالا، مقابلوں میں شہر کے 25 سکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی نے رنگ برنگے غبارے فضا میں چھوڑ کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔

کریسینٹ ماڈل سکول کےوسیع و عریض میدان میں جونیئر سیکشن کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا،جن میں 25 سکولوں کے پرائمری جماعت تک کے طلبا نے کھیلوں میں حصہ لیا۔ مہمان خصوصی نے رنگ برنگے غبارے فضا میں چھوڑ کر سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔

کھیلوں کا آغاز کریسینٹ سکول کے بچوں نے جمناسٹک کی خوبصورت پرفارمنس سے کیا اور پھر طلبا نے دکھایااپنے جوڈو کراٹوں کا جلوہ، دوڑ کے مقابلے میں بظاہر کمزور نظر آنے والے طلبا نے اپنی ہی عمر کے طاقتور بچوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فٹسال کے منفرد نام سے روایتی فٹ بال کھیلا گیا۔

والدین کو چاہے کہ وہ بچوں کو کھیل کی جانب راغب کریں تاکہ آنے والی نسل نہ صرف صحت مند ہوبلکہ کھیلوں کے میدان میں پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرسکیں۔