ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-12-13/349548_3837717_updates.jpg

حال ہی میں ویو ونس آڈیو میسج بھیجنے کا فیچر میٹا کی زیرملکیت ایپ کا حصہ بنا تھا۔اب واٹس ایپ میں میسجز کو پن (pin) کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔اس سے قبل واٹس ایپ صارفین چیٹس کو پن کر سکتے تھے مگر چیٹس کے اندر میسجز کو پن کرنا ممکن نہیں تھا۔مگر اب ایسا کرنا ممکن ہوگا اور کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے یہ فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ فیچر پن چیٹس کی طرح ہی کام کرتا ہے۔یعنی چیٹ کے اندر کسی ایک میسج کو پن کیا جا سکتا ہے، جو اس چیٹ ونڈو کو اوپن کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گا۔مگر پن چیٹس کے برعکس پن میسج مخصوص وقت کے بعد ہٹ جائیں گے۔جب کوئی صارف کسی میسج کو پن کرے گا تو اس کے سامنے 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہینے کے آپشن نظر آئیں گے۔بائی ڈیفالٹ ایک پن میسج 7 دن بعد ہٹ جائے گا۔یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا.

Ansa Awais

Content Writer