اومی کرون کا خطرہ بڑھنے لگا، ایک شخص ہلاک

person dies from Omicron variant
کیپشن: first Omicron death
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانیہ میں کروناوائرس کی اومیکرون  ویرئنٹ کا شکار مریض ہلاک ہوگیا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے موت کی تصدیق  کردی۔
برطانیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی اومیکرون شکل ’’غیرمعمولی شرح‘‘سے پھیل رہی ہے اور اب لندن میں کووِڈ-19 کا شکارکل افراد میں قریباً 40 فی صد اومیکرون ہی سے متاثرہ ہیں، لہٰذا لوگوں کوویکسین کی تیسری تقویتی خوراک لگائی جانی چاہیے کیونکہ ویکسین کی دوخوراکیں لینے والے اب غیرمحفوظ ہیں۔
برطانیہ میں 27 نومبر کو اومیکرون کے پہلے کیس کا پتا چلا تھا۔ اس کے بعد سے وزیراعظم بورس جانسن نے سخت پابندیاں عائد کی ہیں اور اتوار کے روز قوم کو خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ’’طغیانی کی لہر‘‘کی طرح آرہا ہے۔


برطانیہ کا کہناہے کہ کوئی حفاظتی احتیاطی کارروائی نہیں کی جاتی تو اس ماہ کے آخر تک اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ تک ہو سکتی ہے۔