محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، ہسپتال کی حالت نہ بدلنےپر شدید برہم

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،  مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی۔ ہسپتال کے اکثر وارڈز کے اے سی پھر بند،  تیماردار اپنے مریضوں کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دینے پر مجبور تھے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے علاج معالجے کی سہولتوں اور اے سی چلنے کے بارے دریافت کیا۔  مریضوں اور تیمارداروں نے اے سی  بند  کی شکایات کیں۔ اس کے علاوہ واش رومز  کی ابتر صورتحال،  ناقص صفائی کے حوالےسے مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم ہوئے، وزیر اعلی محسن نقوی نے موقع پر ہی فون کرکے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت،  پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیا۔ 

وزیراعلیٰ نے وارڈوں میں  جا کر خود ائیرکنڈیشنروں  کی پرفارمنس چیک کی۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے سختی سے ہدایت کی کہ مریضوں کی شکایات کو فی الفور ازالہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ نگراں  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال میں بدانتظامی کے سبب 10 اگست کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو  عہدہ سے ہٹا دیا تھا اور پرنسپل فرید الظفر کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے چند روز کی مہلت دی تھی۔ نئی ایم ایس  پروفیسر ندرت سہیل نے 11 اگست کو چارج لیا ہے۔