یونیورسٹی آف لندن سے امتحانات میں بہترین کارکردگی والے طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم  کرنے کی تقریب

 یونیورسٹی آف لندن سے امتحانات میں بہترین کارکردگی والے طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم  کرنے کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان کالج آف لاء کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف لندن سے امتحانات میں بہترین کارکردگی والے طلباء میں سرٹیفکیٹس تقسیم  کرنے کی تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں یونیورسٹی آف لندن کی پروفیسر پیٹریشا مکیلر نے  خصوصی شرکت کی۔ پاکستان کالج آف لاء کے تعلیمی معیار اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق تقریب کا اہتمام پاکستان کالج آف لاء کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ نے ایمپوریل مال نشاط  ہوٹل میں کیا۔تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی پروفیسر پیٹریشا مکیلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ یہ ان کا پہلا دورہ ہے ، طلباء نےجو  کامیابی حاصل کی ہیں، اس پر رکنا نہیں آگے بڑھنا ہے،اپنے ٹیچرز، فیملی ،سوسائٹی کے ساتھ رابطے میں رہنا ہے، لیگل پروفیشنل کا معیار بہتر کرنا ہے۔

دوسری جانب تقریب میں ڈین  پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان  نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کالج آف لاء کے طلباء کا پوری دنیا میں بہترین پوزیشنیں لینے سے ملک کا نام مزید روشن ہواہے ،پاکستان کالج آف لاء قانون کی تعلیم  کے معیار کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور پاکستان بار کونسل کے قانون کی تعلیم کے معیار کو  بہتر بنانے کے لیے رولز پر عمل درآمد کو سراہتے ہیں۔ پرنسپل  پاکستان کالج آف لاء پروفیسر تسنیم کوثر نے تقریب  سے اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا طلباء کی محنت اور لگن کو کالج سراہتا ہے ، اس طرح کی تقریبات ان کی حوضلہ افزائی کے لیے کی جاتی ہیں۔ 

لندن کی خاتون پروفیسر نے پروفیسر ہمایوں احسان اور پروفیسر تسنیم کوثر کے ہمراہ طلبہ میں سرٹفکیٹس تقسیم کئے جبکہ دوسری جانب سرٹفکیٹ ملنے پر طلبہ  و طالبات نے خوشی کا اظہار کیا۔ 

 تقریب میں وائس پرنسپل پروفیسر بابر فرحان ،پروفیسر شبنم اسحاق ، پروفیسر سید علی رضا ،  بریسٹر اسفند یار وڑائچ ، محمد  مصطفی ،فیکلٹی ممبران علی حسنین شاہ ، فاطمہ خالد گل ،آصف صغیر ، زینت زہراہ ،  لائبہ ارشاد ، محمد علی سمیت  دیگر نے شرکت کی۔