سوزوکی نے پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

Suzuki Plant in Pakistan
کیپشن: Suzuki Plant in Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاک سوزوکی موٹر کمپنی  نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو مطلع کیا ہے کہ وہ اپنا آٹوموبائل پلانٹ 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک بند کرے گا۔

 تفصیلات کے مطابق رواں سال یہ ساتویں بار ایسا ہوگا کہ کمپنی  اپنا پروڈکشن پلانٹ بند کرے گی۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی  نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے طریقہ کار کو مورد الزام ٹھہرایا جس کے لیے پہلے سے سی کے ڈی (CKD) کٹس کی درآمد کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

سوزوکی کا کہنا ہے کہ نئے  طریقہ کارنے سی کے ڈی کٹ کی درآمد کو سست روی کا شکار کر دیا ہے، جس کی وجہ سے انوینٹری ختم ہوجاتی ہے جس کے چلتے   پلانٹ بند کرنا پڑ ا ہے۔

 واضح رہے کہ ہنڈائی نشاط اور ہونڈا اٹلس نے بھی انوینٹری کی کمی کی وجہ سے پیداوار روک دی تھی۔