ڈھائی چال کی ریلیز کی تاریخ آ گئی، سنسر بورڈ نےنمائش کی حتمی منظوری دے دی

Dhai Chal, Lolywood Movie, City42, Lahore Film Industry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے متعلق بننے والی فلم" ڈھائی چال" کو مرکزی فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا. 

لالی ووڈ میں بننے والی اردو زبان کی  فلم" ڈھائی چال" کی کہانی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پکے واقعہ سے متاثر ہو کر لکھی گئی اور  یہ فلم اس بدنام جاسوس کے گرد ہی گھومتی ہے ,فلم کی کاسٹ میں بلال اشرف ,شمعون عباسی ,عدنان شاہ ٹیپو  اورعائشہ عمر سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔

 فلم کے ہدایتکار تیمور شیرازی ہیں۔ فلم8 دسمبر کو سینماؤں میں  ریلیز کی جائے گی۔

ڈھائی چال فلم کی ریلیز پہلے ایک مرتبہ سنسر بورڈ کی رکاوٹ کی وجہ سےموخر کی جا چکی ہے تاہم اس مرتبہ فلم سے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ 8 دسمبر ریلیز کی حتمی تاریخ ہو گی۔