(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ دنوں سے گردش کررہی ہیں، اس معاملے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیاہے ۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ ملک کے مابین کچھ دنوں سے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں،مبینہ طور پر انہوں نے اپنے راستے بھی الگ کر لیے ہیں لیکن اب اس معاملے پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ تے ہوئے مختصر جواب دیاہے ۔
ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے شعیب نے مختصر کہا کہ ”افواہوں کو نظر انداز کریں“ ۔ان کے بارے میں ان افواہوں نے اس وقت تیزی پکڑ ی جب بھارتی میڈیا نے پاکستانی کرکٹر کے ایک دوست کی جانب سے طلاق کی خبروں کی تصدیق پر دعوے کئے تھے ۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2010ء میں بھارتی شہر حیدرآباد میں شادی کی تھی جبکہ ولیمے کی تقریب پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں منعقد کی گئی تھی ۔