احتیاطی تدابیر نظرانداز کرنے پرمیاں اسلم اقبال غصہ میں گئے

احتیاطی تدابیر نظرانداز کرنے پرمیاں اسلم اقبال غصہ میں گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے لاہور چیمبر میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال'چیمبر قائدین اور تاجر رہنماوں کا اہم مشترکہ اجلاس صوبائی وزیرمیاں اسلم اقبال کورونا بچاو کی احتیاطی تدابیر عمل درآمد نہ ہونے پر تاجرقائدین پر برس پڑے۔

مارکیٹس وبازاروں میں کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کیلئے لاہور چیمبر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال ،صدر لاہور چیمبرعرفان اقبال شیخ'سینئرنائب صدر علی ہسام اصغر 'نائب صدر میاں زاہد جاویداور مختلف مارکیٹوں کے مرکزی تاجرقائدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مارکیٹوں اور بازاروں میں کورونا سے بچاو کی احتیاط تدابیر پر عمل درآمد نہ ہونے پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال تاجران پر برس پڑے۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مارکیٹوں میں گاہکوں اور تاجران کے ٹیسٹ بھی کریں گے جس مارکیٹ سے زیادہ کیسز اسے دوبارہ سیل کردیا جائے گا۔ اچھرہ 'انارکلی'شاہ عالمی کی حالت زار دیکھ کر خوف آیا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ تاجران نے چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیاں داو پرگا دیں۔صدر لاہور چیمبر عرفان اقبال شیخ اور دیگر تاجر قائدین نے کہا عید تک مارکیٹس وبازار 24 گھنٹے کیلئے کھولے جایئں تاکہ مارکیٹس میں رش کم ہوسکے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں جہاں لاک ڈاﺅن نرم کیا جا رہا ہے وہیں  کورونا وبا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے، ملک میں مزید 1268 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 31728 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 691 افراد وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مئی کے آغاز سے پاکستان میں اس وائرس کی ایک نئی لہر نظر آرہی ہے اور صرف 10 روز میں ساڑھے 13 ہزار سے زائد کیسز اور 276 اموات دیکھنے میں آئی ہیں،   کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہو رہا ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں   کورونا وائرس کے 475 نئے کیس سامنے آگئے، جس کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد 11482 ہو گئی، لاہور میں مزید 262 شہریوں میں   کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 5452 ہوگئی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer