ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

رمضان کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ شہر کا موسم کھل اٹھا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم خوشگوار رہے گا،آئندہ 48گھنٹوں کے دوران شہر  لاہورمیں بارش متوقع ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 آج منگل کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام  یا رات میں وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تا ہم شام یا رات میں ڈیرہ غازی خان، لیہ ، رحیم یار خان،بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ملتان، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، بھکر، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،نارووال، اوکاڑہ، لاہور، حافظ آباد، گجرات ،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ،اٹک ،چکوال، جہلم، راولپنڈی ،مری، گلیات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔