عمران خان اور امریکا کی اہم شخصیت میں ٹیلیفونک رابطہ

عمران خان اور امریکا کی اہم شخصیت میں ٹیلیفونک رابطہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے ٹیلی فون پر  رابطہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان سےگفتگو کے بعد بریڈ شرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے فروغ پر زور دیا اور طاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہارکیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکام کو  آزادی اظہار  رائے کو  یقینی بنانا چاہیے، انہوں نے ظل شاہ کی موت اور ارشد شریف کے قتل کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔

عمران خان سے گفتگو سے قبل پاکستانی امریکی ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود نے بریڈ شرمین سے ملاقات کی تھی  جس کے بعد بریڈ شرمین اور عمران خان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-12/320935_6353939_updates.jpg

 ڈاکٹر آصف نے چند روز  قبل پاکستان میں سیاسی صورتحال پر عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں بیان بھی جاری کیا تھا۔